سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہور کی انکوائری کیلئے قائم ٹربیونل نے بند کمرے میں سماعت ، مزید کارروائی 9جولائی تک ملتوی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاوٴن لاہور کی انکوائری کیلئے قائم ٹربیونل نے بند کمرے میں سماعت کی۔ جناح ہسپتال کے ایم ایس نے ٹربیونل میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاوٴن واقعہ میں زیرعلاج زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں ٹربیونل کے روبرو پیش نہیں کیا جا سکتا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ٹربیونل نے بند کمرے میں سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیمبر میں سماعت کے دوران آئی جی پنجاب کے نمائندے ایڈیشنل آئی جی الطاف حسین نے تفتیش کی تازہ ترین رپورٹ ٹربیونل کے روبرو پیش کی۔ ٹربیونل کی ہدایت کے باوجود ماڈل ٹاون واقعہ کا کوئی بھی زخمی آج بھی پیش نہ ہوا۔ جناح ہسپتال کے ایم ایس نے ٹربیونل کو رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون واقعہ میں زیرعلاج زخمیوں کی حالت کے پیش نظر انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ٹربیونل کو تجویز پیش کی کہ زخمیوں کے بیانات ہسپتال میں جا کر قلمبند کر لئے جائیں۔ ٹربیونل نے مزید کارروائی نو جولائی تک ملتوی کر دی۔ ٹربیونل نے پہلے ہی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے نو جولائی کو کارکردگی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :