مصری فوج کے ہاتھوں 17 جہادی ہلاک، تین گرفتار،کامیاب کارروائی مرسی حکومت کے خاتمے کی سالگرہ پر کی گئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:38

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں 17 جہادی ہلاک کر دیے ۔ فوج نے جہادیوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائی مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کی برطرفی کو ایک سال مکمل ہونے پر کی ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران تین جہادیوں کو گرفتارکرنے کے علاوہ ان کے زیر استعمال 4 گاڑیوں کوغزہ کے ساتھ ملی مصری سرحد رفح کے علاقے میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

محمد مرسی کی برطرفی کے بعد عسکریت پسندوں نے صحرائے سیناء کو اپنی کارروائیوں کا مرکز بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ قاہرہ اور دریائے نیل کے ڈیلٹا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اس کے رد عمل میں فوج نے جزیرہ نما میں اپنی افواج کی موجودگی بڑھا دی ہے۔پچھلے ہفتے ایک مسلح شخص نے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ واقعہ رفح اور العریش کے درمیانی سڑک پر پیش آیا تھا۔

درایں اثناء مصری پولیس نے جمعرات کے روز مرسی کے حامیوں کے احتجاج کو بڑی مہارت سے کچل دیا تھا۔ یہ احتجاجی کارکن مرسی کی برطرفی کو ایک سال ہونے پر سڑکوں پر نکلے تھے۔واضح رہے محمد مرسی کو فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی نے لاکھوں شہریوں کے سڑکوں پر آ جانے کے بعد برطرف کر دیا تھا۔ اب ماہ مئی میں السیسی خود صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :