چارروز قبل اغواء ہونے جوڈیشل مجسٹریٹ بازیاب، گھر پہنچ گئے ، چیف جسٹس،وکلاء برادری عدلیہ سے وابستہ تمام حضرات کے مشکور ہیں ،جام ساکا دشتی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) چارروز قبل پشین سے اغواء ہونے جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت جام ساکا دشتی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے چار روز قبل قبل ضلع پشین سے اغواء ہونے والے جوڈیشنل مجسٹریٹ زیارت جام ساکا دشتی جمعہ کو گھر پہنچ گئے خاندانی ذرائع کے مطابق جام ساکا دشتی کو اغواء کاروں نے زیارت موڑ کے قریب چھوڑ دیا جس کے بعد وہ کوئٹہ میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے جس کے بعد مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں ،سول سوسائٹی کے نمائندوٴں ،وکلاء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے اور انہیں بحفاظت بازیابی پر مبارکباد پیش کی اور پروردگار عظیم کا شکر بجا لائے دوسری جانب میر باہڑ جمیل دشتی نے کہا ہے کہ جام ساکا دشتی کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کی مناسبت سے گزشتہ چار دنوں سے ہمارے خاندان کے بہی خواہوں دوستوں اور قبائلی عمائدین نے جو دست تعاون دراز کیاہے وہ بے مثال ہے

اپنے جاری کئے جانے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس بلوچستان،وکلاء برادری ،اور جوڈیشری سے وابستہ تمام حضرات کی کاوشوں اور نیک تمناوٴں کے مشکور ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پختونوں اور بلوچوں کے معزز قبائلی عمائدین کی کاوشوں کے بغیر میر جام ساکا دشتی کی بازیابی شاید خوش اسلوبی سے ممکن نہ ہوتا ہم انتظامی سربراہان کی انتھک کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی وجہ سے بازیابی ممکن ہوسکی ہے گزشتہ چار دنوں سے دشت،تربت ،کوئٹہ ،کراچی ،اور مسقط میں بے شمارافراد نے ہمارے گھر آکر اپنی یکجہتی اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا جن کیلئے ہم بے انتہاء ممنون ہیں اس کے علاوہ بلوچستان بیرون بلوچستان اور بیرون ملک جن بہی خواہوں نے ای میل اور فون کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جن کا تہہ دل سے مشکور ہیں ہمارے خاندان کا ہر فرد ان تمام حضرات کا ہمیشہ ممنون و مشکور رہے گا

متعلقہ عنوان :