امریکہ‘سمندری طوفان آرتھر ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکراگیا ،طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔، ممکنہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت، متعدد شہروں میں ساڑھے چارہزار سے زائد پروازیں معطل، ایک ہزار سے زائد منسوخ

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)امریکا میں رواں سیزن کا پہلا سمندری طوفان آرتھر ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکراگیا۔میامی میں امریکی طوفان مرکز نے بتایاہیکہ سمندری طوفان آرتھر کیپ لک آوٹ کے نزدیک ساحل سے ٹکرایا۔ طوفان کے باعث 101 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شمالی کیرولینا کے گورنرکاکہناہیکہ طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

طوفان کے باعث شمالی کیرولینا میں تیز ہواوں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ممکنہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر کچھ کاونٹیز میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تیز ہواوں اور بارش کے باعث نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں ساڑھے چارہزار سے زائد پروازیں معطل اور ایک ہزار سے زائد منسوخ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :