یوکرین میں گورنر بننا آسان ، گورنری کرنا آسان نہیں ، نااہلی دکھانے پر یوکرین میں گورنر کو شہریوں نے پہلے پیٹا، پھر کپڑے پھاڑے اور دوڑیں لگوادیں

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:41

کیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) یوکرین میں گورنر بننا آسان ہوگا ، گورنری کرنا آسان نہیں۔ نااہلی دکھانے پر یوکرین میں ایک گورنر کو شہریوں نے پہلے پیٹا، پھر کپڑے پھاڑے اور پھر دوڑیں لگوادیں۔ جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتے ہیں۔ یہی عوام جب طاقت کا مظاہرہ کر ڈالیں توسر کار کا سر الگ اور کار الگ ہوجا تی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کچھ ہوا یوکرین کے شہر خیمیلنٹسکی کے گورنر کے ساتھ جو سرکاری عمارت میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عوام سے مخاطب تھے کہ انھوں نے جو کچھ کیا درست کیا۔

مگر ان کے حلقے کے عوام ہلکے نہیں تھے۔ پہلے گورنر صاحب کی سختی سے مخالفت کی اور جب انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف نہ کیا تو پھر۔ جی ہاں کسی نے پینٹ سے پکڑا تو کسی نے گھونسوں سے تواضع کی۔نوچ کھسوٹ کر گورنر صاحب کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے۔ بڑی مشکلوں کے بعد جب گورنر لیونڈ پروس کھڑکی سے کود کر جان بچا کر بھاگنے لگے تو شہریوں نے انھیں باہرپکڑ لیا اور خوب زدو کوب کیا۔ شہریوں کا مطالبہ تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں

متعلقہ عنوان :