انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے پاکستان پر پابندی کی دھمکی کے بعد حکومت نے عارف حسن کی پی اواے کوتسلیم کر لیا،پی او اے کے منجمد اکاوٴنٹس بحال کرنے کے ساتھ لاہورمیں پی او اے ہاوٴس کا قبضہ بھی اکرم ساہی سے لے کر عارف حسن اور ان کے ساتھیوں کو دے دیا جائے گا

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) فروری 2012 میں عارف حسن کے مقابلے میں حکومتی سرپرستی میں ایک اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن بنائی گئی تھی جس کا صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کو بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے پاکستان پر پابندی کی دھمکی کے بعد حکومت نے عارف حسن کی پی اواے کوتسلیم کر لیا ہے جس کے بعد عارف حسن کی پی او اے کے منجمد اکاوٴنٹس بحال کرنے کے ساتھ لاہورمیں پی او اے ہاوٴس کا قبضہ بھی اکرم ساہی سے لے کر عارف حسن اور ان کے ساتھیوں کو دے دیا جائے گا جب کہ حکومت نے ان اسپورٹس فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن کو انٹرنیشنل فیڈریشنز تسلیم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستانی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر عارف حسن کی پی او اے کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر انٹر نیشنل اولمپکس کی پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :