بنوں ،شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز امدادی کیمپ کے قریب فائرنگ ،دو متاثرین جاں بحق،مبینہ ملزم موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:36

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز امدادی کیمپ کے قریب فائرنگ دو متاثرین شمالی وزیرستان جاں بحق ،جبکہ مبینہ ملزم موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا تھانہ منڈان کی حدود میں واقع بنوں میریان روڈ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4بنوں میں شمالی وزیرستان کے دو متاثرین شاہ عالم خان ولد آڈی خان سکنہ شواہ شمالی وزیرستان ایجنسی اور شیر قیاز ولد خدر خان سکنہ دوسلی میرانشاہ رجسٹریشن کے بعد آ رہے تھے کہ امدادی کیمپ کے قریب شوال نور پیٹرول پمپ کے ساتھ گھات لگائے مبینہ ملزم رمبیل خان ولد سردار خان سکنہ ملک شاہی قبل خیل شوا ہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوئے اور موقع پر دم توڑ گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منڈان حاجی سعد اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مبینہ ملزم کا تعاقب کیا اور مبینہ ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا منڈان پولیس نے عابیل ولد داریم خان سکنہ ملک شاہ کابل خیل شواہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی