اعصام الحق اور ڈوشوینا کی جوڑی ومبلڈن مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کی ساتھی ویرا ڈوشوینا کی جوڑی ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی ڈوشوینا کا مقابلہ برطانیہ کے نیل اسکپسکی اور ناؤمی بروڈے سے ہوا جس میں پاکستانی اور روسی جوڑی نے مخالف جوڑی کو آؤٹ کلاس کردیا اور اسٹریٹ سیٹ میں 4-6 اور 3-6 سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی