عمران خان نے تحریک انصاف کا اجلاس 9 جولائی کو لاہور میں طلب کرلیا،چاروں ریجنل و صوبائی صدور اور سابق ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے، 14 اگست کو ہونے والے تحریک انصاف کے سونامی مارچ سے متعلق مشاورت کی جائیگی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کا اجلاس 9 جولائی کو لاہور میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس 9 جولائی کو سہ پہر چار بجے لاہور میں طلب کیا ہے جس میں چاروں ریجنل و صوبائی صدور اور سابق ٹکٹ ہولڈر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 14 اگست کو ہونے والے تحریک انصاف کے سونامی مارچ سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی قیادت اور اراکین پنجاب اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔