الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے آمدنی اخراجات ، اثاثے اور واجبات کی تمام تفصیلات 29اگست تک طلب کرلیں

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے آمدنی اخراجات ، اثاثے اور واجبات کی تمام تفصیلات 29اگست تک طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتیں 29اگست تک آمدنی اخراجات اثاثے الیکشن کمیشن کو بذریعہ فیکس یا کسی بااختیار شخص یا کوریئر اور ڈاکخانے کے ذریعے ُّ قبول نہیں ہونگی اور 29اگست کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی جانے والی تمام تفصیلات ناقابل قبول ہوں گی ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مقررہ تاریخ تک مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوادیں ورنہ بصورت دیگر تفصیلات جمع نہ کرانے والے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکے گی ۔