خیرپور میں ڈنڈا بردار افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ، 2 رضاکار زخمی،دیہاتیوں نے ڈنڈے مار مار کر پولیو ٹیم کے رضاکار منظور اور بدر کٹوہر کو شدید زخمی کردیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء )خیرپور کے نواحی علاقے بگرو میں ڈنڈا بردار افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 رضاکار زخمی ہوگئے۔ خیرپور کے نواحی گاوٴں بگرو میں علی الصبح پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچیں تو اچانک اہل علاقہ پولیو ورکرز کو دیکھتے ہی مشتعل ہوگئے اور ان پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

دیہاتیوں نے ڈنڈے مار مار کر پولیو ٹیم کے رضاکار منظور اور بدر کٹوہر کو شدید زخمی کردیا جبکہ دونوں رضاکار اپنی جان بچا کر شدید زخمی حالت میں علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ اس قسم کے واقعات شمالی وزیرستان سے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :