دیامر‘ داریل وادی میں 40 شدت پسندوں کا پولیس اسٹیشن پر دھاوا ،شدت پسند اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ اور وردی لیکر فرار ، اسلحہ میں درجنوں جدید خود کار ہتھیار اور ہزاروں گولیاں شامل

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:36

دیامر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء) ضلع دیامر کی داریل وادی میں فوجی وردی میں ملبوس شدت پسند تھانے میں گھس گئے۔شدت پسند اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ اور وردی لیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعہ رات ایک بجے کے قریب ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل کے بادوشال پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جہاں فوجی وردی میں ملبوس 40 شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو رسیوں سے باندھا اور پولیس اہلکاروں کی وردیا ں اور تمام اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔ لوٹے گئے اسلحہ میں درجنوں جدید خود کار ہتھیار اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :