وزیر اعظم نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک کی ملاقات،وزیر اعلی بلوچستان نے متاثرین کی مدد کے لئے پچاس کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعظم کو پچاس کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد میں ڈاکٹر عبد المالک نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال ،بلوچستان میں امن وامان ،شمالی وزیرستان آپریشن اور متاثرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے وزیر اعظم کو پچاس کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :