آپریشن ضرب عضب ملک میں امن کے قیام کیلئے ہے،غلام دستگیر خان،حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی تمام سیاسی قیادت متحد ہوجائے ،عمران خان ملکی مفاد میں 14 اگست کا احتجاجی پروگرام منسوخ کر کے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائیں ،سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:35

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ملک میں امن کے قیام کے لئے ہے ،حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی تمام سیاسی قیادت متحد ہوجائے ،عمران خان ملکی مفاد میں 14۱گست کا احتجاجی پروگرام منسوخ کر کے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائیں ،ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ہم پر مسلط کر رکھی ہے اور پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے موجودہ حکومت نے امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے قانون سازی سمیت تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ تما م سیاسی جماعتیں غیر مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دیں اور احتجاجی سیاست کو ترک کرکے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر ڈائیلاگ کا آغاز کریں، عمران خان ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو انہیں یو م آزادی پر اسلا م آباد کو یرغمال بنانے کا ارادہ ترک کر دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی منتخب جمہوری حکومت کو عوام کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے حکومت کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اسلئے حکومت کے خلاف عزائم رکھنے والے مٹھی بھر مسترد شدگان کو کچھ حاصل نہیں ہوگاوزیر اعظم میاں نواز شریف عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے اور پاکستان اگلے چند سالوں میں توانائی و دہشت گردی سمیت تمام سنگین بحرانوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :