سوڈان میں دو گروہوں میں تصادم، 150 افراد ہلاک، 100 زخمی ، مغربی صوبے میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر لڑا ئی ہو ئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 07:38

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5جولائی۔2014ء)مغربی سوڈان میں دو قبائل کے درمیان تصادم میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے میں دو قبائل کے درمیان زمین کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے جہاں تیل نکالنے کے لیے ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

دونوں قبائل کے درمیان جھڑپیں دن بھر جاری رہیں۔ اس تنازع پر ایک ماہ قبل بھی فائرنگ اور گرینیڈ حملوں میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :