دبئی میں ایک ایسا شہر بسانے کا منصوبہ تیار کر لیا جس کا درجہ حرارت کنٹرول میں ہوگا، شیخ محمد بن راشد المختوم،شہر میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال پارک‘ کئی ہوٹلز‘ تفریحی مقامات اور تھیٹرز بنائے جائیں گے،پیدل چلنے والوں کیلئے اس شہر میں ساڑھے چوالیس لاکھ مربع میٹر کا علاقہ مختص کیا جائے گا،بیان

پیر 7 جولائی 2014 03:54

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) دبئی میں ایک ایسا شہر بسانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کا درجہ حرارت کنٹرول میں ہوگا اور جہاں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال پارک‘ کئی ہوٹلز‘ تفریحی مقامات اور تھیٹرز بنائے جائیں گے ‘ ترقیاتی کمپنی دبئی ہولڈنگ کے سربراہ اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم میں ایک بیان میں کہاکہ پیدل چلنے والوں کیلئے اس شہر میں ساڑھے چوالیس لاکھ مربع میٹر کا علاقہ مختص کیا جائے گا۔

اس میں دنیا کا سب سے بڑا زیر زمین پارک ہوگا اور اسے سردیوں میں کھولا جائے گا۔ سات کلومیٹر علاقے میں گرمیوں کے دوران مکمل ائیرکنڈیشن کی سہولت دی جائے گی

شیخ محمد نے کہا کہ ہماری خواہشات صرف سیاحت کے فروغ تک محدود نہیں تاہم سیاحت بھی ہماری معیشت کا اہم جزو ہے اور ہم یو اے ای کو پورا سال سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام بنانا چاہتے ہیں اس لئے ہم خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے اس سب سے بڑے شاپنگ مال پر سالانہ اٹھارہ کروڑ سے زائد افراد آئیں گے متحدہ عرب امارات پہلے ہی ہوٹلوں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہ علاقہ 2009 ء میں مالیاتی بحران کا شکار ہوا تھا۔ لیکن تجارت ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف یو اے ای اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا بلکہ اب وہ انتہائی مستحکم ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :