صدارتی انتخابات پر ڈیڈ لاک کے باوجود افغان حکومت کا فیس بک پر پابندی سے انکار

پیر 7 جولائی 2014 03:53

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) افغان حکومت نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ڈیڈ لاک کے بعد پراپیگنڈہ روکنے کیلئے فیس بک بند کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے‘ صدارت امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت تلخ کلامی جاری ہے اور انہوں نے ایک دوسرے پر فراڈ کے الزامات لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

نائب صدارتی ترجمان فائق واحدی نے بتایا کہ قومی سلامتی کونسل نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں فیس بک پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا تاکہ قومی یکجہتی کو متاثر ہونے اور نفرت پھیلنے سے بچا جاسکے لیکن تفصیلی غور کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کہ فیس بک پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

حالیہ سالوں میں افغانستان میں انٹرنیٹ تیزی سے پھیلا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی دو ہفتے قبل خبردار کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی وجہ سے بدامنی پیدا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :