تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک

پیر 7 جولائی 2014 03:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث ایک دیوار گرنے سے ایک بچے سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے اسی علاقے میں تقریباً ایک ہفتہ قبل ایک عمارت منہدم ہونے سے 61 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تامل ناڈو میں یہ دیوار شدید بارشوں کے باعث مزدوروں کے کچے گھروں پر گرگئی جس سے چار خواتین اور ایک بچے سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :