آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے پارلیمنٹرینزاورفنکاروں کی کرکٹ ٹیمیں میچ کھیلیں گی،حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کریں گے

پیر 7 جولائی 2014 02:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق میچ میں حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران گورائیہ سے میچ کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلیے ملاقات بھی کی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حمزہ شہباز نے پارلیمنٹیرینز کوٹیم میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے جبکہ شان نے بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی ٹیم میں شامل فنکاروں سے رابطہ کرلیا ہے، میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روزمیں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :