سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر پورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا، عوام کا پابندی پر تشویش کا اظہار ،مسافروں کولینے اورالوداع کرنے کی لیے صرف ایک شخص کوایئر پورٹ داخلے کی اجازت ہوگی،ترجمان سی اے اے

پیر 7 جولائی 2014 03:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر پورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق اتوار سے شروع ہوگیاہے۔ عوام نے اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کولینے اورالوداع کرنے کی لیے صرف ایک شخص کوایئر پورٹ داخلے کی اجازت ہوگی،یہ پابندی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے ہی تمام کمرشل ایئرپورٹس پر پورٹر سروس بھی معطل کررکھی ہے اور اب اس نئی پابندی سے سے مسافروں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔