چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ سے جسٹس تصدق جیلانی کی ریٹائرمنٹ،سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 16رہ گئی،جسٹس اطہر سعید 29ستمبر اور چارجج 2015ء میں ریٹائر ہو جائیں گے

پیر 7 جولائی 2014 02:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ سے جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال ایک اور آئندہ سال چار مزید جج ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق 29 ستمبر2014 کو جسٹس اطہر سعید ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ 2015ء میں ریٹائر ہونیوالے ججوں میں جسٹس اعجاز چوہدری14 دسمبر2015 ،جسٹس جواد ایس خواجہ19 ستمبر2015 ،نئے چیف جسٹس ناصر الملک 15 اگست 2015 ،جسٹس سرمد جلال عثمانی 12 اکتوبر2015 ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس انور ظہیر جمالی30 دسمبر2016 ء،جسٹس امیر ہانی مسلم 31 مارچ2017 ،جسٹس اعجاز افضل7 مئی2018 ،جسٹس دوست محمد 20 مار چ2018 ،جسٹس سعید خان کھوسہ 20 دسمبر ،2019 جسٹس میاں ثاقب نثار،17 جنوری2019 ،جسٹس عظمت سعید19 اگست2019 میں ریٹائر ہوں گے جبکہ سپریم کورٹ کے تین ججز جسٹس گلزار احمد،جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالمی بالترتیب2011اور2022 ء تک اپنے فرائض سرانجام دے کر ریٹائر ہو ں گے۔