سربیاکے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن مینزسنگلزٹائیٹل جیت لیا،فائنل میں سوئٹزرلینڈکے راجرفیڈرکو3-2سے شکست دے دی

پیر 7 جولائی 2014 01:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء)سربیاکے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن مینزسنگلزٹائیٹل جیت لیا،فائنل میں سوئٹزرلینڈکے راجرفیڈرکو3-2سے شکست دی ،لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں راجہ فیڈرنے 7-6سے جیتادوسرااورتیسراسیٹ نوواک جوکووچ نے جیتا،چوتھے سیٹ میں راجہ فیڈرنے کامیابی حاصل کی جبکہ آخری سیٹ بھی سربیاکے نوواک جوکووچ نے 6-4سے جیت کردوسری مرتبہ فائنل اپنے نام کرلیا،نوواک جوکووچ اس وقت ٹینس کی عالمی ریکنگ میں پہلے نمبرمیں ہے۔

متعلقہ عنوان :