عالمی مقابلے میں دوسرے نمبر پرآنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی عدم توجہی سے دلبرداشتہ ہوگیا ،امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ”مسل مینیا“ نے سلمان احمد کی تصویر بھی شائع کی

پیر 7 جولائی 2014 01:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جولائی۔2014ء) دنیا بھر کے تن سازوں کے سب سے بڑے ایونٹ مسٹر یونیورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی توجہی پر دلبرداشتہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 300 سے زائد تن سازوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں پاکستان کے باڈی بلڈر سلمان احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ”مسل مینیا“ میں ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سلمان احمد حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی بے اعتنائی سے انتہائی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو انتہائی ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس کے باوجود وہ اور ان جیسے کئی لوگ سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ملک میں صرف ایک کھیل کے علاوہ کسی کھیل سے وابستہ افراد کے لئے کچھ بھی نہیں۔ یہاں تک کہ حکومت بیرون ملک سفر کے اخراجات اٹھانے پر بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے بہتر گزشتہ حکمران تھے جو بیرون ملک نام پیدا کرنے والے لوگوں کی مالی اعانت کرتے تھے۔