یورپی یونین روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے ابتدائی سمجھوتے پر متفق

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:33

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)یورپی یونین کے سفارتکار روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ایک ابتدائی سمجھوتے پر متفق ہو گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی روئٹرز نے ایک یورپی سفارتکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرائن کے بحران پر روس پر لگائی جانے والی ان پابندیوں کے حوالے سے تفصیلات طے کرنا ابھی باقی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے مشرقی یوکرائن کی فضائی حدود میں ملائیشیائی ایئر لائنز کے مسافر برادر طیارے کی تباہی کے بعد سے اٹھائیس رکن ممالک کے اس یورپی بلاک نے روس کے خلاف اپنے موٴقف کو سخت کر لیا تھا، آج برسلز میں ایک میٹنگ کے بعد یورپی سفارتکاروں نے یورپی کمیشن سے کہا کہ وہ روس پر پابندیوں کے لیے ایک قانونی فریم ورک تیار کرے، جس پر آئندہ ہفتے بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :