ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میگا ایونٹ کی بھرپور تیاری ثابت ہوگی ، مصباح الحق ،سری لنکا سخت حریف ہے ، حالیہ کارکردگی متاثر کن رہی ہے ، وہاں کی وکٹ سپنرز کو سوٹ کرتی ہے ، کپتان قومی ٹیم

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میگا ایونٹ کی بھرپور تیاری ثابت ہوگی، سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈواٹج ہوگا ، سیریز میں سپنرز کا سپنرز سے مقابلہ ہوگا ، ہمارے پاس دنیا کا نمبر ون سپن باؤلنگ اٹیک ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مصباح الحق سری لنکا کو ایک سخت جان حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی لینڈرز کی حالیہ کارکردگی کو متاثرکن قراردیا،

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا، تینوں فارمیٹس میں اچھا پرفارم کرنیوالی ٹیم ہی فاتح بنے گی۔

مصباح کہتے ہیں کہ سری لنکا کو دباوٴ میں لینے کیلئے پہلا ٹیسٹ اہم ہوگا۔ سیریز میں سپنر ز کا سپنر ز سے مقابلہ ہوگا سری لنکا کو ہوم ایڈواٹج ہوگا وہاں کی پچیں سپنرز کیلئے زیادہ فائدہ مند ہیں ہمارے پاس دنیا کا نمبر ون سپن اٹیک ہے امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا اور میگا ایونٹ سے قبل سیریز جیت کر ٹیم کے مورال میں بھی اضافہ ہوگا