بھارتی فضائیہ کاطیارہ اترپردیش میں گرکرتباہ ، 7افرادہلاک

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)بھارتی فضائیہ کاطیارہ اترپردیش میں گرکرتباہ ہونے سے 7افرادہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی فضائیہ کاطیارہ جمعہ کی شام اترپردیش میں پروازکے دوران گرکرتباہ ہوگیا،جس کے باعث طیارے میں سوارعملے کے ارکان اسمیت7افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ چنددنوں میں طیارے گرنے کے 3واقعات ہوچکے ہیں ،جن میں ہلاکتوں کی تعداد200سے تجاوزکرچکی ہے ،اس سے قبل یوکرائن اورالجزائرمیں طیارے گرنے کے واقعات ہوچکے ہیں ۔