ڈی آئی خان : بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق،بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ،دونوں تاجر عمران اور مجید موقع پر ہی دم توڑ گئے

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:29

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کولاچی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

دو موٹرسائیکل سوار تاجر عمران اور مجید کولاچی سے لونی جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد تخریب کاری کیلئے نصب کیا گیا تھا مگر جاں بحق افراد اس کا نشانہ بن گئے۔