کراچی ، حلقہ پی ایس 114 سے(ن) لیگ کے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کالعدم قرار

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی نے چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹربیونل نے روف صدیقی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا احکامات دے دیئے ہیں۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان اللہ مروت نے کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار روٴف صدیقی کو 7 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :