مشرقی یوکرائن کا بحران، بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،اقوام متحدہ

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لیے خصوصی ادارے نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کے بحران کے نتیجے میں دو لاکھ تیس ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس شورش زدہ علاقے سے ہجرت کرنے والے ایک لاکھ افراد یوکرائنی علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ باقی ماندہ روس چلے گئے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغی اور یوکرائنی افواج کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :