فیصل آباد ، لین دین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) فیصل آباد کے نواحی گاؤں 427گ ب میں لین دین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق مقتول محمد یسین ولد منصب کا اپنے حقیقی بھائی محمد امین کے ساتھ لین دین کا جھنگڑا چل آرہا تھا کہ گذشتہ روز محمد یسین نے اپنے بھائی امین سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو اس دوران دونوں کے بھائیوں میں تلخ کلامی ہو گئی بعدازاں ملزم امین نے ڈنڈے سے پے درپے وار کر کے اپنے بھائی یسین کو موت کے گھاٹ اتاردیا، اورموقعہ سے فرار ہو گیا،صدر تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز م کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :