شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ کو کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میچ کے دوران الجھنے پر جرمانے عائد کردیاگیا ،ر ٹینو بیسٹ پر 10 فیصد اور میچ فیس کا 50 فیصد جبکہ شعیب ملک پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:24

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ کو کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میچ کے دوران الجھنے پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 23 جولائی کو کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا اور بارباڈوس کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ ایک دوسرے سے الجھ پڑے، یہ واقع میچ کے پندرہویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب بیسٹ نے ملک کو 49 رنز آؤٹ کر کے ان پر سخت جملے کسے، شعیب نے بھی جوابی رد عمل دیا تاہم ایمپائرز اور دوسرے کھلاڑیوں نے آ کر معاملا رفع دفع کیا لیکن بات یہاں پر ختم نہ ہوئی اور ٹینو بیسٹ پر 10 فیصد اور میچ فیس کا 50 فیصد جبکہ شعیب ملک پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :