تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو طلب، اجلاس میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بھیجے جانے والے بیس ارب ہرجانے کے نوٹس سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہفتہ کو طلب کرلیا تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے آج ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بھیجے جانے والے بیس ارب ہرجانے کے نوٹس سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ، چاروں صوبائی صدور سمیت پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شرکت کرینگے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط اور آئی ڈی پیز کیمشکلات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔