سعودی خواتین کی تجارتی کمپنیوں کی تعداد 54231 ہو گئی،ایک سال کے دوران 10184 کمپنیوں کا اضافہ

بدھ 6 اگست 2014 06:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)سعودی تجارتی میدان میں خواتین نے اپنے حصص میں اضافہ کر لیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران خواتین نے 10184 نئے کاروباری ادارے رجسٹر کرائے ہیں۔سعودی وزارت تجارت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین کی طرف سے رجسٹر کرائی گئی تجارتی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 54231 ہو گئی ہے۔ ایک سال پہلے 2012 میں یہ تعداد 44047 تھی۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کو کمپنیوں کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا رکن بننے اور اور ہر طرح کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے خواتین اس میدان کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کر رہی ہیں اور مقامی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کاروباری سرگرمیوں میں برھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔اب تک خواتین کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری 3 ارب سعودی ریال تک پہنچ چکی ہے، مجموعی طور پر کمپنیوں میں خواتین کی کمپنیوں کا حصہ چار اعشاریہ تین ہے۔ وزارت تجارت نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔واضح رہے سعودی وزارت تجارت نے خواتین کی تجارتی شعبے میں حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کئی ایک پروگرام متعارف کرائے ہیں۔