فاروڈ کہوٹہ سے ہجیرہ جانے والی ہائی ایس ویگن کو المناک حادثہ، 9 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ، 11 افراد زخمی ، چارکو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولاکوٹ سی ایم ریفر کر دیا گیا، ویگن عباسپو ر سے پانچ کلو میٹر دور چھٹیال کوٹ خلیل آباد کے مقام پر اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر کر چکنا چور ہوگئی

بدھ 6 اگست 2014 06:22

عباسپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء )فاروڈ کہوٹہ سے ہجیرہ جانے والی ہائی ایس ویگن عباسپو ر سے پانچ کلو میٹر دور چھٹیال کوٹ خلیل آباد کے مقام پر اور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث سیکنڑوں فٹ گہری کھائی میں گر کر چکنا چور ہوگئی جسکے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد زخمی جن میں سے چارکو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولاکوٹ سی ایم ریفر کر دیا گیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ ایس ڈی ایم سردار شمیم اشرف ، نائب تحصیلدار راجہ اشفاق جنجوعہ ، نائب تحصیلدار راجہ ایاز نثار ہمراہ پولیس نفری کے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی افراد کے تعاون سے گہری کھائی سے نکالیں عباسپورخبر پہنچے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جبکہ ہسپتال میں تمام عملہ نے بھر طریقے سے کام کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشیں کو عباسپور کے ٹرانسپورٹروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فی الفور مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں 11زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد راولاکوٹ سی ایم روالاکوٹ ریفر کر دیا گیا۔ عباسپور سے سابق وزیر حکومت سردا راصغر خان آفندی، چوہدری یٰسین گلشن ایم ایل اے۔ ایڈمنسٹریٹر سردار فیصل نسیم، صدر انجمن تاجران سردار حیات خان، سابق امیدوار اسمبلی سردار سفیر عالم خان نے فوراً ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو اپنے اپنے علاقوں می پہنچانے کا بندوبست کیا۔

پاک آرمی کے نوجوانوں نے بھی سویلین کا بھر پور ساتھ دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواجہ منظور و لد خواجہ غلام رسول کہوٹہ، سعدیہ منظور دختر محمد منظور ساکن چھاترہ عباسپور، سلیم دختر منظور، شاہد اکبر ولد محمداکبر ساکن تراڑکھل، رئئیس خان ولد محمد رفیق کنٹریکٹر ، نذیر احمد ولد غلامحی الدین،کہوٹہ، شکیل احمد ولد حسن نذیر پٹھال کہوٹہ، بنش کبیر دختر خٹک کہوٹہ،شبانہ دختر محمد شفیق خورشید آباد، ڈرائیور صغیر ولد عبدالعزیز ، عبدالشکور بخاری ولد ہاب دین کھڑی کلساں کہوٹہ، سلمی دختر سرور کمانڈرعباسپور، محمد فاروق ولد نامعلوم ، صدف منظور دختر محمد منظور، شاہین اختر زوکہ محمد کبیر پلندری،اکرم ولد غلام حسین کہوٹہ، زخمیوں میں محمد کفیل ولد دین ساکن کہوٹہ، نزاکت ولد فتح عالم پلنگی، محمد افضل ولد محمد انور ، طلعت ولد عالم حسین ، کہوٹہ، لیاقت ولد محمد عزیز کہوٹہ، نوید ولد محمد صدیق فتح پور ظہر لطیف ولد عبدالطیف کہوٹہ محمد کبیرمستری، آغوش ولد نامعلوم، رضوان ولد محمدکبیر، محمد صدیق ولد محمد فرید کہوٹہ، اخری اطلاعات کے مطابق ڈی سی پونچھ بھی عباسپور پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :