بنو ں انتظامیہ کا آئی ڈی پیز کو 10 اگست تک تمام اسکول خالی کرنے کا حکم، اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے آئی ڈی پیز کیمپو ں میں منتقل ہو جا ئیں،کمشنر بنوں، متا ثر ین کاکیمپوں میں جانے سے انکار، بنوں شہر میں ہی کوئی متبادل جگہ دی جائے، آئی ڈی پیز

بدھ 6 اگست 2014 06:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)بنوں انتظامیہ نے آئی ڈی پیز شمالی وزیرستان کو 10 اگست تک تمام اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔بنوں میں اسکولوں میں مقیم ہزاروں آئی ڈی پیز نے کیمپوں میں جانے سے انکار کردیا ہے۔کمشنر بنوں محسن شاہ کے مطابق بنوں کے سرکاری اسکولوں میں متاثرین کے تقریبا 20سے25ہزار خاندان آباد ہیں۔جس کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہے۔

(جاری ہے)

ادھر متاثرین شمالی وزیرستان کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں گرمی اور حبس ہے اس لئے انہیں کیمپوں کے بجائے بنوں شہر میں ہی کوئی متبادل جگہ دی جائے۔ بکا خیل کیمپ میں 217 خاندان رہائش پزیر ہیں جہاں انکو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔ انتظامیہ مزید چار نئے کیمپ بھی بنا رہی ہے جس میں فی کیمپ میں 200 سے 300 خاندان رہائش پزیر ہوسکیں گے۔ ان تمام کیمپوں میں کمپاونڈبھی بنائے جا رہے ہیں۔بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جلد از جلد ان متاثرین سے اسکول خالی کرائے جائے بچے اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :