وفاقی حکومت کا ایم کیوایم سے رابطہ، وفد کو وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت، ایم کیو ایم نے دعوت قبول کر لی ،جمعرات کو وفدوزیراعظم سے ملاقات کرے گا

بدھ 6 اگست 2014 06:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)وفاقی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ کیا گیاہے جس میں ایم کیوایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی ہے اور جمعرات کی سہ پہر ایم کیوایم کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایوان وزیراعظم میں ، وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گا۔