ہم کبھی واپس نہیں جائیں گے، غزہ میں موجود ہیں،اسرائیلی فوج،اسرائیلی فوج کے انخلاء کی خبروں پر فوجی ترجمان کا تبصرہ

بدھ 6 اگست 2014 06:33

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے غزہ کی پٹی میں ابھی بہت سی کارروائیاں باقی ہیں، اسی لئے اسرائیلی فوج وہاں موجود ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے سیٹلائیٹ ٹی وی چینل ٹو سے بات کرتے ہوئے فوجی ترجمان موتی الموز نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ "ہم(اسرائیلی فوج) کبھی واپس نہیں جائیں، ہم غزہ کی پٹی میں موجود ہیں۔

ابھی وہاں ہمارے کرنے کے بہت سے کام باقی ہیں، جنہیں مکمل کرنا ضروری ہے۔فوجی ترجمان نے دعوی کیا کہ "اب تک ملنے والی ایسی تمام سرنگیں ہم نے تباہ کر دی ہیں۔" تاہم انہوں نے اس تاثر کی درستگی کرتے ہوئے کہا سرنگوں کے خلاف ہماری کارروائی کے خاتمے کا مقصد یہ نہیں لیا جانا چاہے کہ ہم نے غزہ میں اپنا حفاظتی کنارہ آپریشن ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ 17 جولائی کو یہ کہتے ہوئے شروع کیا کہ اس کا مقصد حماس کی بنائی گئی ان سرنگوں کو تباہ کرنا ہے جنہیں وہ راکٹ فائرنگ لانچرز کو چھپانے اور اسرائیلی علاقوں میں مبینہ دراندازی اور اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے اپنی فوجیوں کی واپسی کی، تاہم واپس بلائے جانے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم اس کے ساتھ دوسری جانب ایک متوازی اقدام کرتے ہوئے اسرائیل نے واپس بلائے جانے والے اپنے فوجیوں کی جگہ نئے تازہ دم دستے تعنیات کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :