افغان اہلکار کی نیٹو افواج پر فائرنگ ، امریکی جنرل ہلاک، 15 سے زائد زخمی

بدھ 6 اگست 2014 06:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) افغان اہلکار نے ٹریننگ کے دوران نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے دوران امریکی جنرل ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے ٹریننگ کیمپ کے دوران افغان اہلکار نے افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک امریکی جنرل موقع پر ہی ہلاک جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زخمیوں میں جرمنی کا ایک جنرل بھی شامل ہے جبکہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے نیٹو فوجیوں میں کئی کی حالت تشویشاک ہے تاہم جوابی فائرنگ میں افغان اہلکار بھی مار گیا۔واضح رہے کہ افغان اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی 2 افغان اہلکاروں نے فائرنگ کر کے 2 امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :