جمہوریت میں مساوات کو نہیں بھولنا چاہیے،جاوید ہاشمی ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل حکمرانوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے میرے جہاز کو سیالکوٹ میں لینڈنگ نہیں کرنے دی گئی ڈھائی گھنٹے تک ہوا میں معلق کیا گیا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 6 اگست 2014 06:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں مساوات کو نہیں بھولنا چاہیے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے کل حکمرانوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے میرے جہاز کو سیالکوٹ میں لینڈنگ نہیں کرنے دی گئی ڈھائی گھنٹے تک ہوا میں معلق کیا گیا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ سے یہ بات بالا تر ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا کیا میں بہت بڑا پارلیمانی لیڈر ہوں یا نہیں کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن میرے ساتھ حکومتی ایما پر یہ کیا گیا ہم ایک چھوٹے طیارے میں سیالکوٹ جارہے تھے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنا تھی مجھے روک دیا گیا ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوتا تھا ہم کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے اور حکمرانوں کو بتاتے رہیں گے کہ ہم کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ آج حکمرانوں کی تو کل ہماری باری ہوگی۔

(جاری ہے)

وقت ہمیشہ سب کیلئے برابر نہیں رہتا۔

متعلقہ عنوان :