ورلڈ کبڈی لیگ، پاکستان اور بھارت میں اہم معاہدے پر دستخط جمعرات کو ہوں گے، کھیلوں میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے،پاکستان سپورٹس کا حب بن رہا ہے، بھارتی وفد بدھ کے روز پاکستان آئیگا،ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور،ورلڈ کبڈی لیگ میں لاہور لائنز، بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا، اکشے کمار، یویوہنی سنگھ اور مکھن سنگھ کی ٹیمیں شامل ہوں گی

بدھ 6 اگست 2014 06:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے، ورلڈ کبڈی لیگ کے سلسلہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاہدے پر جمعرات کو دستخط ہورہے ہیں، یہ چیمپئن لیگ تین براعظموں کے 5ممالک میں کھیلی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عثمان انور نے کہا کہ پاکستان نے کھیلوں کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے، ورلڈ کبڈی لیگ کے سلسلہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات کے روز اہم معاہدے پر دستخط ہورہے ہیں، بھارتی وفد بدھ کے روز 12بجے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے گا، وفد میں بھارتی وزیر دیہی ترقی اور پنچائیت سکندر سنگھ بھینوال اور بھارتی وزیراعلیٰ کے سنیئر مشیر پنیت سنگھ چاندڈوک شامل ہیں،اسی روز بھارتی وفد سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی وفدجمعرات کے روز پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا، پاکستان کی طرف سے صوبائی وزیر کھیل، قانون اور تعلیم رانا مشہود احمد خان اور دیگر اہم شخصیات معاہدے پر دستخط کریں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، ورلڈ کبڈی لیگ تین براعظموں کے پانچ ممالک میں کھیلی جائے گی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

ورلڈکبڈی لیگ کے انعقاد سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوگا اس سے قبل کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کبڈی کی مرد و خواتین کی ٹیموں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں، اس ایونٹ سے پاکستان میں کبڈی کا کھیل مزید فروغ پائے گااور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے ملک کی سپورٹس کیلئے قابل فخر بات ہے، اس معاہدے سے پاکستان سپورٹس کا حب بنے گا، اس سے قبل اس طرح کے بڑے ایونٹ پاکستان میں نہیں ہوتے تھے اب پاکستان بھی اس میں شامل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کبڈی لیگ میں لاہور لائنز، بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا، اکشے کمار، سنگر یویوہنی سنگھ اور مکھن سنگھ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ورلڈ کبڈی لیگ میں 10ممالک کے 250کھلاڑی شریک ہوں گے۔