امر یکی صدر نے اسرائیلی کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے اضافی 225 ملین ڈالر دینے کے بل پر دستخط کر دیے

بدھ 6 اگست 2014 06:33

وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے ذریعے اسرائیل کے آئرن ڈوم نامی میزائل دیفنس سسٹم کے لیے اضافی 225 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ امریکی کانگریس نے اس حوالے سے منظوری گزشتہ ہفتے ہی دی تھی۔

(جاری ہے)

یہ میزائل دفاعی نظام اسرائیلی و فلسطینی تنازعے میں مسلح کارروائیوں کی حالیہ لہر میں کافی کار آمد رہا ہے اور اسرائیل کی طرف جانے والے کئی راکٹوں کو اسی کے ذریعے ناکارہ یا فضا ہی میں تلف کر دیاگیا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق آئرن ڈوم کی کامیابی کا تناسب نوے فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :