ترک وزیراعظم کی جاسوسی کاالزام ،درجنوں پولیس افسران گرفتار

بدھ 6 اگست 2014 06:39

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)ترک وزیرِاعظم طیب اردگان کی جاسوسی کرنے کے الزام میں درجنوں پولیس افسران کوگرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کو ملک بھر میں کریک ڈاون کے دوران 13مختلف صوبوں سے گرفتار کیا گیا ہے ،ان افسران پر ترک وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی ٹیلی فون کالزٹیپ کرنے کاالزام ہے ،ترکی میں یہ کریک ڈاوٴن ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ملک میں صدارتی انتخابات ہونیوالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :