مون سون بارشوں کا نیا سسٹم خلیج بنگال سے پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، کل سندھ میں داخل ہوگا،بارشوں کی پیش گوئی

بدھ 6 اگست 2014 06:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء ) مون سون بارشوں کا نیا سسٹم خلیج بنگال سے پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، جو کل (جمعرات کو)سندھ میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کراچی میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے راستے مون سون کا ایک نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی کے شہریوں کو بھی جمعرات کے روز بارش کی نوید سنا دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، سب سے زیادہ گرمی تربت، سبی اور دادو میں پڑی جہاں پارہ تینتالیس ڈگری تک پہنچا۔ دالبندین، روہڑی، بھکر اور سکھر میں بیالیس، رحیم یارخان، بنوں اور اوکاڑہ میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کوٹلی میں چار ملی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :