پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کااجلاس آج طلب ،چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیاجائیگا

بدھ 6 اگست 2014 06:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)سپیکرقومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آ ج بدھ کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں طلب کرلیاہے ،جس میں چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کااجلاس چھ اگست بروزبدھ کواسلام آبادمیں طلب کرلیاہے ،جس میں چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیاجائیگا،کمیٹی کیلئے چیئرمین سینٹ نے گیارہ نام سپیکرقومی اسمبلی کوبھیجوادیئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی سے بائیس ممبران کمیٹی میں شامل ہیں ۔

کمیٹی عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ تیارکرکے نوے دن کے اندرایوان کو پیش کریگی۔کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کی نمائندگی شامل ہے ۔پارلیمنٹ میں موجودچھوٹی ،بڑی سیاسی جماعتوں کونمائندگی دی گئی ہے ،