مستونگ ، نامعلوم مسلح افراد کی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ 2اہلکار جاں بحق‘ 8زخمی ہوگئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، علاقے کی ناکہ بندی ، ملزموں کی تلاش شروع

بدھ 6 اگست 2014 06:27

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ مستونگ کے علاقے اسپیلنجی میں اس وقت پیش آیا جب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود بلوچستان کانسٹیبلری کے2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :