پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے ،ایک سال میں حساب نہ مانگا جائے، حمزہ شہباز،حساس تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے آرٹیکل 245 کا نفاذ کیا،دھرنے والوں کو دھرنوں کا شوق پورا کر لینے دیا جائے،دھرنوں سے ڈر ہے نہ حکومت جاتی ہے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 اگست 2014 06:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سوچیں کہ کیا ملک دھرنوں کا متحمل ہو سکتا ہے ۔ایسے کونسے حالات تھے کہ دھرنوں کی نوبت آگئی ہے۔حساس تنصیبات کی سکیورٹی کے لئے آرٹیکل 245 کا نفاذ ملک میں امن قائم ہونے کے بعد فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے گی ۔حکومت سے پانچ سال کاحساب ایک سال میں نہ مانگا جائے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں ۔دھرنوں یا سڑکوں پر آنے سے حکومتیں نہیں جاتیں۔حکومت کو دھرنے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔

عمران خان سوچیں کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔کیا ان حالات میں ملک دھرنوں کا متحمل ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے کونسے حالات پیدا ہوگئے کہ دھرنوں کی نوبت آگئی ۔

حکومت کو عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کو تمام جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے جو مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں کیا وہ سڑکوں پر حل ہوں گے ۔تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ ہے ۔دھرنے والوں کو دھرنوں کا شوق پورا کر لینے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ۔

عمران خان بتائیں کہ انہوں نے صوبے میں کرپشن کا خاتمہ 90 روز میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔کیا انہوں نے وعدہ کے مطابق صوبے سے کرپشن ختم کر دی ۔کیا انہوں نے اپنے صوبوں میں د ودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں کہ وہ حکومت گرانے کی باتیں کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل245 کا نفاذ حساس تنصیبات کی سکیورٹی کے لئے کیا۔ ملک میں جب امن قائم ہو جائیگا فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نام کس کا نام ہے ۔مجھے نہیں پتہ کہ کینیڈا کی ٹھنڈی ہواؤں میں رہنے والا ملک کا کس طرح خیر خواہ ہے ان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :