فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت جانے کا فیصلہ ، وزیر خارجہ ریاض المالکی ہالینڈ روانہ ،عالمی فوجداری عدالت جائیں گے

بدھ 6 اگست 2014 06:32

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جنگی جرائم خلاف عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلہ میں وزیر خارجہ خارجہ ریاض المالکی ہالینڈ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فوجداری عدالت سے رجوع کریں گیل، ان کا آئی سی سی کا یہ دورہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے تین روزہ جنگ بندی معاہدے کے فوری بعد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مصر، اقوام متحدہ اور امریکی کوششوں کے نتیجے میں طے پانے والے اس عارضی سیز فائر کا مقصد مستقل جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :