7سال تک بلا ناغہ اپنی سیلفی لینے والاکینیڈین نوجوان، عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

منگل 12 اگست 2014 05:30

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء)ویسے تو دنیا میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ہیوگو کارنیلائر نامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیاجاسکتا ہے جو اپنے منفرد کام کی بدولت مشہور ہوگیا ہے۔19سالہ ہیوگو 12سال کی عمر سے روزانہ بلا ناغہ اپنی سیلفی کھینچتا چلا آرہا ہے اور اس وقت ان کے پاس اپنی ڈھائی ہزار سے زائد تصاویر موجود ہیں۔گذشتہ7سال سے وہ ایک ہی کیمرے کے ذریعے روزانہ صبح اٹھنے کے بعد اپنی تصویر کھینچ رہا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنا یہ عمل کب تک جاری رکھتاہے۔

متعلقہ عنوان :