سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دیدیا ، قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اور ممبر کمال الدین ٹیپو عہدوں پر بحال

منگل 12 اگست 2014 05:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کا لعدم کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اور ممبر کمال الدین ٹیپو کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا‘ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیر کے روز قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی اور غیر آئینی فیصلے کے ذریعے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبر ایگزیکٹو کمال الدین ٹیپو کو ان کے عہدوں سے ہٹایا تھا۔ اس سارے پراسس کی وجہ سے پیمرا کا تمامتر ادارہ غیر فعال ہوکر رہ گیا ہے اور کئی معاملات التواء کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اور ممبر ایگزیکٹو کمال الدین ٹیپو کو ان کے عہدوں پر بحال کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے