آزادی و انقلاب مارچ روکنے کے لئے حکو متی تیا ر یا ں مکمل، آ ج رات سے اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ‘ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے راستے بند، داخلی راستوں پر ہنگاموں اور بلوؤں سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سٹرائیک فورس تعینات ،ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لئے گرین ایریا جہاں کنٹینر نہیں رکھا جاسکتا وہاں8 ، 8 فٹ تک کھدائی کی جائے گی ، وفاقی و پنجاب پولیس کی مشترکہ حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ، مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی چیکنگ کے بعد ایف نائن پارک کی طرف موڑ نے کا فیصلہ ، پولی کلینک اور پمز میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل عملہ کی چھٹیاں منسوخ،پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کا بغیر وارنٹ چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ،تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں، اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری
منگل 12 اگست 2014 05:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اگست۔2014ء) 14 اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے نمٹنے کیلیے جڑواں شہروں میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور وفاقی و پنجاب پولیس کی مشترکہ حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابقترنول ، گولڑہ میں پشاور روڈ ، آئی جے پرنسپل روڈ ، فیض آباد ، ایکسپریس ہائی وے ، کشمیر ہائی وے ، سرینا چوک ، نادرا چوک اور دیگر شاہراہوں کے کنارے بڑی تعداد میں کنٹینرز جمع کرلئے گئے ہیں تاہم ابھی تک مرکزی شاہراہیں بلاک نہیں کی گئیں اور ٹریفک رواں دواں ہے تاہم بعض سروس روڈز اور ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانیوالے راستے بندکردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آ ج 12 اگست کی رات آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے 72 داخلی راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا جائیگا جبکہ مارچ کے شرکاء کو سیکیورٹی چیکنگ کے بعد ایف نائن پارک کی طرف موڑ دیا جائیگا۔(جاری ہے)
ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلیے گرین ایریا جہاں کنٹینر نہیں رکھا جاسکتا وہاں8 ، 8 فٹ تک کھدائی کی جائے گی جس سے پیدل جانیوالے راستے بھی بند ہوجائیں گے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر ہنگاموں اور بلوؤں سے نمٹنے کیلیے اسپیشل اسٹرائیک فورس تعینات کردی گئی ہے۔جڑواں شہروں میں پہلے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن گزشتہ روز بھی بند رہے جس سے دونوں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کم رہی۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں پولی کلینک اور پمز میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے انتظامات مکمل کرکے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
بلڈ بینکوں میں خون کی دو ہزار بوتلوں اور ایمبولینسوں کی فراہمی یقینی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پمز میں250 بستر خالی کروالیے گئے۔ اسلام آباد میں تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے منتظمین کو مہمانوں کی فہرستیں یومیہ بنیادوں پر متعلقہ تھانوں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کا بغیر وارنٹ چیکنگ کا عمل شروع کررکھا ہے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کمانڈوز تعینات کردیے گئے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے فوج کی کوئیک رسپانس فورس آن کال رکھی گئی ہے۔ریلوے پولیس کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایاکہ اسٹیشن پر دو روز قبل فوج اوردیگر متعلقہ اداروں نے مشق کی اورسکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی۔ادھرسی سی پی او راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے شہرکے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ ضلعی پولیس مکمل طور پر الرٹ رہے گی اورکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب اسپیشل برانچ نے آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ بھجوائی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ جڑوں شہروں سے25 سے 30 ہزارافراد مارچ میں شریک ہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیخلاف معاونت کیلئے آزاد کشمیر کے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں، سرگودھا سے بھی پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے۔
وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں، اراکین اسمبلی اور رہنماوں کی گرفتاریوں کیلئے تمام تھانوں کی پولیس کو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جس کے ساتھ پولیس نے تحریک انصاف کے خلاف بھی کریک ڈاون اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا، کارکن گرفتاریوں سے بچنے کیلئے زیر زمین چلے گئے۔ تحریک انصاف کے مطابق پشاور سے 60 ہزار افراد آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 12 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
آئی سی سی نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا ،گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے اسپنر کے ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا ، سعید اجمل کو 21روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہوگا ، اس دوران ... مزید
-
گال ٹیسٹ کے بعد جاری آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی جاری کر دی، پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کمار سنگا کارا بیٹنگ میں سرفہرست آ گئے، قومی کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کا شکار ... مزید
-
گال ٹیسٹ میں شکست نے مصباح الحق کو بدترین کپتانوں کی فہرست میں کھڑا کردیا ، بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں،گال ... مزید
-
خواتین رگبی ورلڈ کپ ،انگلینڈ، امریکہ اور فرانس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، چار بار کی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ جیت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی
-
گال ٹیسٹ میں شکست :پاکستانی کرکٹ ٹیم ریویو کے معاملے میں ایک بار پھر غلط فیصلے کرتی رہی،ڈریسنگ روم میں ہیڈ کوچ وقار یونس ،منیجر معین خان اور دیگر سپورٹ اسٹاف سر پیٹ کر رہ گیا، گراؤنڈ میں مصباح الحق ... مزید
-
چودہ اگست کو نیا پاکستان بنائینگے ،حقیقی جمہوریت کے قیام تک ڈی چوک میں رہینگے ،عمران خان، شریف برادران بادشاہت کا دور ختم ہوگیا کارکن راشن لیں پانی کی بوتلیں اسلام آباد مل جائینگی ،لاہور زمان پارک ... مزید
-
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دیدیا ، قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اور ممبر کمال الدین ٹیپو عہدوں پر بحال
-
عمران خان کیلئے فول پروف کنٹینر کی تیاری آخری مراحل میں داخل
-
پنجاب پولیس نے طاہر القادری کی گرفتاری کو حکومت کے تحریری حکم سے مشروط کردیا
-
سول ڈکٹیٹروں نے خانہ جنگی کا اعلان کر دیا، عوام ان کے عزائم ناکام بنا دیں: چودھری پرویزالٰہی ،شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین، وجاہت حسین، میرے اور خاندان سمیت دیگر مخالف سیاستدانوں کے گھروں اور ... مزید
-
حکومت اورتحریک انصاف نے عوامی خدمات بارے عام لوگوں کوآگاہ کرنے کیلئے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاپرکروڑوں کے اشتہارات چلادیئے
-
”اوپر سے حکم ہے“، اسلام آباد پولیس نے مارچ کی آڑ میں موٹر سائیکل پکڑنے شروع کر دیئے، تھانہ کوہسار پولیس نے ایک گھنٹے میں 300سے زائد موٹر سائیکلوں بند کر دیئے،بہت سے افراد کے ہمراہ محوسفر خواتین کو ... مزید
-
پنجاب میں موٹروے بند کرنے کے حکو متی اقدا م سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان، پنجاب میں پیداہونیوالی صورتحال سے موٹروے پر ٹریفک نہ ہو نے کے برابر رہ گئی ،ٹول ٹیکس کی مد میں ریونیوبھی کم ہوگیا ‘اگریہ ... مزید
-
بگٹی قتل کیس ، عدالت کا مشرف کی عدم پیشی پر اظہار برہمی، آئندہ سماعت پر ضامن اور میڈیکل کے اوریجنل سرٹیفکیٹ سمیت پیش ہونے کا حکم ، مشرف مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہورہے ،راہ فرار اختیار کرتے ہوئے توہین ... مزید
-
وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمد خان کی شعلہ بیانی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے کارکن بھی آمنے سامنے آ گئے
-
” قاہرہ مذاکرات کامیاب “، اسرائیل اور حماس غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر راضی ،اطلاق فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے ہوگا،جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ،حماس کا ... مزید
-
تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لگ شیناوترا یورپ سے وطن واپس آگئیں
-
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا نواز رکن پارلیمنٹ کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہونے کے مقدمہ میں بارہ سالہ سزائے قید سنا دی
-
مصر نے ہیومن رائٹس واچ کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
-
تن سے جدا گردنیں اٹھا کر پوز بنانے والے وحشی ہیں،آسٹریلوی وزیر اعظم،کم سن بچوں کے ہاتھ میں مقتولین کی گردنوں پر مبنی تصاویر سے شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کی بربریت کا اندازہ لگایا جا سکتا ... مزید
-
ایران میں خودکشی کے واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوگیا ،تین ماہ میں 191 افراد کی موت کا سبب خودکشی بنی
-
7سال تک بلا ناغہ اپنی سیلفی لینے والاکینیڈین نوجوان، عجیب و غریب شوق کی وجہ سے دوسروں کی توجہ کا مرکز بن گیا
-
غزہ کے تنازعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے ترکی لایا جائے گا،ترک حکومت کا اعلان
-
انقلاب والے قوم کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ، مارشل لا جب بھی آیا تباہی لایا، وزیراعظم، انقلاب مارچ کرنے والے الیکشن سے پہلے مارچ کرتے تو اچھا ہوتا‘ملک اب کسی آمریت کا متحمل نہیں ہو سکتا،عمران خان سے ... مزید
-
افتخار چوہدری، رمدے،ریاض کیانی اور نجم سیٹھی انتخابی دھاندلی کے کردار ہیں، عمران خان ،نواز شریف سے وکٹری سپیچ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کرائی،عینی شاہد نے بتایا کہ سعد رفیق کے گھر میں ووٹوں کے ڈبے ... مزید
-
وزیراعظم پہلے بھی عمران خان کے گھر گئے، اب بھی جا سکتے ہیں ملکی سالمیت کے لیے وزیر اعظم کو دس بار بھی جانا پڑے تو جائیں، وزیراعظم ہاوٴس سے بنی گالا دور ہی کتنی ہے‘لاہورہائی کورٹ
-
دہشتگردوں کو واپسی اور کسی جگہ اکھٹے ہونے کی اجازت دینگے ر نہ ہی انہیں ملک میں کسی جگہ ٹھہرنے کی اجازت دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس ، آرمی چیف کاآپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیش رفت پر مکمل اطمینان ... مزید
-
چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعا ل فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 4 زخمی ، متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ، کئی مکانات بھی متاثر ،علاقہ مکینوں میں خوف وہراس، پاکستان رینجرز ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف آج رات 8بجے قوم سے خطاب کریں گے، سیاسی صورتحال پرحکومتی حکمت عملی کااعلان کریں گے
-
طاہر القادری نے اپنے کارکنوں کو لائسنس ٹو کل جاری کردیا ہے تحریک انصاف عوامی تحریک کی بی ٹیم بن گئی ہے۔ میڈیا قتل پر اکسانے والوں کا بائیکاٹ کرے،احسن اقبال، سابق اسپائی ماسٹر نے عمران خان کو احتجاج ... مزید
-
عمران خان کے الزامات کاجواب پوائنٹ ٹوپوائنٹ دیں گے،شیرافگن،عمران خان کے الزامات پراسلام آبادمیں بطورادارہ وضاحت کریں گے،ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن
-
وزیراعظم اور عمران خان کے درمیان آج رابطہ متوقع،مثبت ردعمل کی صورت میں آئندہ دو روز میں ملاقات بھی ہو سکتی ہے ‘ ذرائع،سراج الحق اور مولانا طارق جمیل بھی صورتحال کو سنبھالادینے کیلئے میدان میں اتر ... مزید
-
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت،حکومت نے اپنی قانونی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر ڈارفٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ، قانونی ڈارفٹ کو حکومت حالات کومدنظر رکھتے ہوئے سپریم ... مزید
-
وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس
-
نوازشریف نے خودبھی لانگ مارچ کیادوسروں کونہیں روکناچاہئے، سراج الحق،14اگست آزادی کادن ہے ،لوگ جشن منانے اسلام آبادآئیں توکوئی قباحت نہیں،اسلام آبادکونوگوایریابناناجمہوری رویہ نہیں، عمران خان ... مزید
-
سونامی‘ انقلابی اور سیاسی بونوں کا منطقی انجام قریب ہے،رانا مشہود،مولانا قادری نے اپنے ہی بیان کی تردید کر کے جھوٹا ہونے کا اعزاز برقرار رکھا،چوہدری برادران جیسے بونے سیاستدان بھی اپنے مفادات ... مزید
-
جسٹس رمدے اور جسٹس ریاض کیانی کی طرف سے عمران خان کے الزامات کی تردید،ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الگ الگ بیانات جاری
-
آزادی و انقلاب مارچ روکنے کے لئے حکو متی تیا ر یا ں مکمل، آ ج رات سے اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ‘ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے راستے بند، داخلی راستوں پر ہنگاموں اور بلوؤں سے نمٹنے کیلئے اسپیشل ... مزید
-
سینیٹ کی کابینہ سیکریٹریٹ کمیٹی کا درجنوں اداروں کے سربراہان کی عدم تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار، ایرے غیرے نتھو خیرے کے بجائے اہل افسران کیساتھ اچھی ٹیم بھی لگانے کی ہدایت، 58محکمہ جات میں سے ... مزید
-
پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنے گی ، خورشید شاہ ،ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ، تمام پارلیمانی جماعتیں نواز شریف کو بطور وزیر اعظم تسلیم کر چکیں، 14 اگست کے بعد کس طرح ایک ... مزید
-
پاکستان کی تاریخ میں لانگ مارچ کی ابتداء نواز شریف اور راجہ ظفر الحق نے کی تھی،اعتزاز،حکومت طاقت اور اقتدار کے نشہ میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اسلام آباد آنے سے روکے گی تو سخت رد عمل ہوگا،سینٹ ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل نے این اے 211 نوشیرو فیروز سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا،پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار بہین کو کامیاب قرا ر دے دیا
-
عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی 7 روپے یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواستیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراسے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے سے 7روپے فی یونٹ تک اضافے کی اجازت مانگ لی ، نیپرا ... مزید
-
مضبوط لابنگ اور انتخابات کی جگہ تبدیل کرنا کام آگئی ، مولانا فضل الرحمن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک مرتبہ پھر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ، عین موقع پر مولانا شیرانی نے کاغذات واپس لے لیے ،مولانا عبدالغفورحیدری ... مزید
-
سینٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا حکومت سے عمران خان کے مارچ کو آنے کی اجازت دینے ، تمام رکاوٹیں ہٹانے اور معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کا مطالبہ، ارکان نے طاہرالقادری کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ... مزید
-
آزادی مارچ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان، طاہرالقادری اور شیخ رشید کو آج طلب کر لیا
-
حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں معیشت کا پہیہ چلانا ہے،سٹیل ملز،پی آئی اے سمیت تمام اوروں کی ری سٹرکچرنگ کرکے انہیں منافع بخش ادارہ بنا کر نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزراء کے جوابات ،قومی اسمبلی ... مزید
-
آڈیٹر جنرل کی زائد تنخواہ و مراعات پرپی اے سی کی خصوصی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، سپیکر سے اختر بلند رانا کیخلاف کارروائی کی ا ستدعا،آڈیٹر جنرل جان بوجھ کر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریزاں ہیں،خورشید ... مزید
-
عمران خان اورطاہرالقادری اقتدارکے بھوکے ہیں،خواجہ آصف،خدشہ ہے انقلاب والے خودلاشیں گرائیں گے ،قادری اورعمران کے مطالبات بدلتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ... مزید
-
ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ کے احکامات دیئے ہوں تو مستعفی ہو جاؤں گا،شہبازشریف،بے وقت مارچ اور نام نہاد انقلاب کے دعویدار ملک و قوم پر رحم کریں ، ،عمران اور قادری ایسے انقلاب اور لانگ مارچ کیلئے اکٹھے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.